اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں عید الاضحیٰ 27 مئی سے شروع ہو رہی ہے، جس کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
موسمیاتی ماہر جواد میمن کے مطابق سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے جنوبی اور وسطی علاقوں سمیت کراچی میں شدید گرمی اور حبس کی صورتحال برقرار رہے گی، جس کی وجہ سے قربانی کے دوران شہریوں کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔
دوسری طرف خیبر پختونخوا، مری اور گلگت بلتستان جیسے بالائی علاقوں میں موسم بہتر اور کچھ مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق گرمی کی یہ شدت مونسون کی بارشوں تک برقرار رہ سکتی ہے، جن کا اس سال تاخیر سے آغاز ہونے کا امکان ہے۔



