نوشہروفیروز (رپورٹر) محراب پور کی بلال کالونی سے ایک 29 سالہ خاتون کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت عمران آرائیں کی اہلیہ کے طور پر ہوئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کا شوہر کراچی میں مزدوری کرتا ہے، جبکہ خاتون اپنے بچوں کے ساتھ گھر میں اکیلی رہتی تھی۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا ہے اور معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ خاتون کو کن وجوہات کے تحت اور کس نے قتل کیا ہے۔



