Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Srilanka cyclone datwa – ایکسپریس اردو

Share It:

[ad_1]

سری لنکا میں آنے والے تباہ کن سمندری طوفان، بارشوں کے بعد پاک بحریہ کے عملے نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز سیف انٹرنیشنل فلیٹ ریویو 2025 میں شرکت کیلیے کولمبو کی بندرگاہ پر موجود تھا کہ اس دوران سمندری طوفان دتواہ نے تباہی مچا دی۔

سمندری طوفان دتواہ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی طوفانی بارشوں اور تباہ کن صورتحال کے بعد پاک بحریہ نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے سری لنکن عوام کے لیے فوری طور پر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق متاثرہ آبادی کی فوری ضروریات کے پیش نظر، پی این ایس سیف نے امدادی سامان سری لنکن حکام کے حوالے کیا تاکہ جاری امدادی سرگرمیوں اور بے گھر اور متاثرہ خاندانوں کی بروقت معاونت یقینی بنائی جا سکے۔

اعلامیے کے مطابق امدادی سامان میں غذائی اشیاء، تیارکھانا (MREs)، خشک راشن، فرسٹ ایڈ کٹس، ایمرجنسی ادویات اور ضروری آلات شامل تھے۔ جاری امدادی سرگرمیوں کے تسلسل میں، پاک بحریہ حالات کی ضرورت کے مطابق مزید معاونت کی فراہمی جاری رکھے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی این ایس سیف کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ بروقت امدادی کوششں پاک بحریہ کے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی، علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور مشکل حالات میں دوست ممالک کے ساتھ یکجہتی کے جذبے کی عملی عکاسی کرتی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر سری لنکا پہلی امدادی کھیپ اور آرمی ٹیم بھیجنے کے انتظامات مکمل

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے سری لنکا کے سیلاب زدگان کیلیے پہلی امدادی کھیپ اور آرمی سرچ ریسکیو ٹیم بھیجنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی طرف سے پہلی امدادی کھیپ میں سری لنکا کیلئے 100 ٹن پر مشتمل امدادی سامان بھیجا جائے گا، پاکستان آرمی کے تعاون سے کل 45 رکنی آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی روانہ ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق این ڈی ایم اے نے کل نور خان ایئر بیس سے سی 130 طیارے کے ذریعے سامان اور ریسکیو ٹیم بھجوانے کے انتظامات مکمل کر لیے، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹنینٹ جنرل انعام حیدر امدادی سامان کی روانگی کی نگرانی کریں گے۔

100 ٹن امدادی سامان میں ریسکیو کشتیاں، پمپس، لائف جیکٹس، ٹینٹ، کمبل، دودھ، خوراک اور ادویات شامل ہیں جبکہ سیلاب متاثرین کیلئے فلیڈ اسپتال بھی بھیجے جائیں گے۔

پاکستان سری لنکا کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے امدادی سامان کی ترسیل جاری رکھے گا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول