Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

15 سال بعد ’تھری ایڈیٹس‘ کا سیکوئل آنے کو تیار؛ وہی کاسٹ، کہانی مزید دلچسپ

Share It:

[ad_1]

تھری ایڈیٹس جیسی شاہکار فلم دینے والے راج کمار ہیرانی نے مداحوں کو 15 سال بعد ایک ایسی خوشخبری سنادی جس کا سب بے چینی سے انتظار کر رہے تھے۔

بالی وُوڈ کی شاہکار فلموں میں سے ایک تھری ایڈیٹس کا سیکویل آخرکار جلد ہی شروع ہونے جا رہا ہے۔

جس میں پرانی کاسٹ عامر خان، کرینہ کپور، آر۔ مادھون اور شرمان جوشی ایک بار پھر اپنے یادگار کرداروں رانچھو، فرحان، راجو اور پیا کے طور پر اسکرین پر واپس آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ فلم کے سیکوئل کا اسکرپٹ فائنل کر لیا گیا ہے اور پوری ٹیم اس بات پر پُرجوش ہے کہ فلم کا مزاح، جذبات اور پیغام ایک بار پھر اُسی شدت کے ساتھ لوٹ رہا ہے۔

سیکوئل کی کہانی وہیں سے آگے بڑھے گی جہاں 2009 پر اختتام پذیر ہوئی تھی۔ تقریباً 15 سال بعد چاروں کردار ایک نئی مہم کے لیے دوبارہ ملیں گے۔

فلم میں رانچھو، فرحان، راجو اور پیا کی ’’بزرگی‘‘ کی زندگی دکھائی جائے گی اور مزاح بھی اسی تبدیلی کے مطابق نیا رنگ لے گا۔

کہانی میں دوستی، ذاتی جدوجہد، زندگی کے بدلتے نظریات اور نئی پیچیدگیاں شامل ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راج کمار ہیرانی کئی سال سے سیکویل کے بارے میں سوچ رہے تھے مگر انھیں مناسب وقت اور بہترین اسکرپٹ کا انتظار تھا۔

ان کی دادا صاحب پھالکے پر بننے والی بایوپک مؤخر ہونے کے بعد وہ مکمل طور پر سیکویل پر توجہ دے رہے ہیں۔

سنہ 2009 میں ریلیز ہونے والی تھری ایڈیٹس نہ صرف سپرہٹ تھی بلکہ ایک کلٹ کلاسک بن گئی جس نے بھارت کے سخت تعلیمی نظام، گریڈ کے لیے اور کامیابی کے معیار پر بڑی بحث چھیڑی تھی۔

اس فلم کے ڈائیلاگ اور مناظر آج بھی مقبول ہیں جب کہ ایک ڈئیلاگ آل از ویل تو لوگوں کا تکیہ کلام بن چکا ہے۔

فلم کی مکمل مرکزی کاسٹ کی واپسی کے ساتھ، فلم انڈسٹری اور شائقین دونوں ہی اسے اگلے چند سالوں کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم قرار دے رہے ہیں۔

تاحال عامر خان پروڈکشن یا ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی جانب سے فلم سیکوئل سے متعلق آفیشل بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

 

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول