Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی میں چینی کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

Share It:

[ad_1]

حکومتی اداروں کے سخت اقدامات کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں جس کے باعث چینی کی تھوک قیمتوں میں کمی کا رجحان پیدا ہوگیا ہے۔

کراچی میں چینی کی فی کلو گرام قیمت میں یکدم 50روپے کی بڑی نوعیت کی کمی کے سبب 200روپے سے گھٹ کر 150روپے کی سطح پر آگئی۔

کراچی کی تھوک مارکیٹ میں فی کلو گرام چینی کی تھوک قیمت 146روپے ہوگئی ہے جبکہ پنجاب میں فی کلو چینی کی تھوک قیمت کم ہوکر 145روپے ہوگئی۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم کے مطابق چینی کے فارورڈ سودے 135روپے میں بُک ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور کرشنگ سیزن شروع ہونے سے فی کلو گرام چینی جلد 100روپے کی سطح پر آجائے گی۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک میں چینی کے وافر ذخائر دستیاب ہیں جبکہ ملک میں ڈیڑھ لاکھ ٹن درآمدہ چینی کے ذخائر بھی گوداموں میں موجود ہیں۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول