Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو دو وکٹوں سے شکست دیدی

Share It:

[ad_1]

ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 264 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان آغا 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔محمد رضوان 55، فخر زمان 45، صائم ایوب 39، حسین طلعت 22، محمد نواز 9، بابر اعظم 7 اور حسن نواز 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

کپتان شاہین شاہ آفریدی 4 اور نسیم شاہ 0 کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کوربن بوش، لُنگی اینگیڈی اور ڈونوون فریرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جورن فورٹن اور جورج لنڈا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پروٹیز کی جانب سے ریٹائرمنٹ سے کم بیک کرنے والے کوانٹن ڈی کا63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لوان-ڈرے پریٹوریس 57، کپتان میتھیو برٹزکے 42، کوربن بوش 41، سِنتھیمبا کیشِل 22، ٹونی ڈی زورزی 18، ڈونوون فریرا 3، جورج لنڈا 2، لیزاڈ ولیمز 1اور جورن فورٹن 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3، 3 جبکہ صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول