Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کی زینب خان نے 5ویں کیوکوشین ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

Share It:

[ad_1]

پاکستان کی زینب خان نے 5ویں کیوکوشین ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں زینب خان فل کنٹیکٹ کراٹے کی تاریخ میں گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

 زینب خان  کا تعلق پاکستان کیوکوشین کراٹے کے بانی مرحوم  انعام اللہ خان کے صاحبزادے ہدایت اللہ خان کی زیر نگرانی انعام کیو کشن کراٹے اکیڈمی سے ہے، چیمپئن شپ میں دنیا بھر کے 40 ممالک کے 750 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

پاکستانی ٹیم 18 فائٹرز پر مشتمل تھی، انعام اللہ خان کے صاحبزادے ثنااللہ خان نے مینز سینیئر کی80-کلو گرام کی کیٹیگری کے فائنل میں عراق کے ظہیر غائیب  سے مقابلہ کیا اور سلور میڈل جیتا۔

انعام اللہ خان  کے بھتیجے سیف اللہ خان نے 80+ کلو گرام کے ویٹ میں  برانز میڈل حاصل کیا، تینوں کا تعلق پاکستان کیوکیشن کراٹے کے بانی انعام اللہ خان مرحوم کے خاندان سے ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول