Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اور چین اپنی تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، احسن اقبال

Share It:

[ad_1]


اسلام آباد:

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں نئے منصوبے اور تعاون کے نئے شعبے شامل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین اپنی تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال بیجنگ میں 14 ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی (جے سی سی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ جے سی سی سی پیک کا سب سے اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے جہاں سی پیک فیز ٹو کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کی 14ویں جے سی سی ایک تاریخی موڑ ہے، 14 ویں  جے سی سی میں نئے منصوبے اور تعاون کے نئے شعبے شامل کیے جائیں گے اور یہ سی پیک فیز ٹو کے آغاز کا پلیٹ فارم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جے سی سی میں سی  پیک کے اگلے مرحلے کا باضابطہ آغاز ہوگا، جے سی سی میں سی پیک کو حقیقی معنوں میں عوامی خوش حالی کی راہداری میں بدل رہے ہیں، سی پیک 2.0 میں نوجوان مرکزی کردار اور برآمدات محرک قوت ہوں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور چین اپنی تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، سی پیک فیز ٹو نوجوانوں کی صلاحیتوں، ہنر اور جدت پر مبنی ہوگا، پاکستان اور چین کی شراکت داری خطے میں امید اور خوش حالی کی ضمانت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک 2.0 محض ایک انفرا اسٹرکچر پروگرام نہیں بلکہ یہ جامع ترقی اور عالمی مسابقت کے لیے ایک  اقدام ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو کا مقصد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت یعنی عوام کو بااختیار بنا کر معیشت کے “سافٹ ویئر” کو مضبوط کرنا ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول