Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ عسکری مشق ‘البطار-II’ کامیابی سے مکمل

Share It:

[ad_1]

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ عسکری مشق ‘البطار۔II’ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ عسکری مشق کامیابی کے ساتھ ختم ہوگئی، جس سے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق "البطار-II" 18 سے 26 نومبر تک سعودی عرب کے خطے تبوک میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس کا محور انسدادِ دہشت گردی تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ مشق میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ اور سعودی آرمی کے خصوصی دستوں نے حصہ لیا۔

اختتامی تقریب 26 نومبر کو سعودی عرب کے علاقے تبوک میں منعقد ہوئی، تقریب میں پاکستان کی جانب سے جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیشل سروسز گروپ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ سعودی عسکری قیادت کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشق کے دوران دونوں برادر ممالک کے جوانوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، عملی تربیت اور باہمی تعاون کا شان دار مظاہرہ کیا، مشق کے اہم پہلوؤں میں مختلف علاقوں میں جنگ دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کا مقابلہ، انسداد دہشت گردی کے مختلف مراحل اور مشترکہ حربی مشقیں شامل تھیں۔

بیان کے مطابق  ٹاسک کو مربوط منصوبہ بندی کے ساتھ عملی جامہ پہنایا گیا،"البطار-II" نے نہ صرف دونوں ممالک کی افواج کی انسداد دہشت گردی کے شعبے میں صلاحیتوں کو مزید نکھارا بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور تاریخی عسکری تعلقات کو بھی مزید مضبوط کیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تمام تربیتی مقاصد کامیابی سے حاصل کیے گئے جو خطے میں امن، سلامتی اور مشترکہ دفاعی تیاری کے لیے دونوں ممالک کے مضبوط عزم کا اظہار ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول