Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نوجوان خاتون مداح کے تعریف کرنے پر شاہد آفریدی کا دلچسپ ردعمل

Share It:

[ad_1]

پاکستان کے جارح مزاج اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی جہاں بھی جاتے ہیں، ان کے مداح انہیں گھیر لیتے ہیں۔

 حال ہی میں بوم بوم آفریدی کی ایک لندن سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں میں گھرے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداحوں میں ایک نوجوان جوڑا بھی موجود ہے۔

مداح لڑکی اپنے شوہر اور بچے کے ہمراہ آفریدی سے مل کر بے حد خوش ہوتی ہے اور جذبات میں کہتی ہے ’آپ حقیقت میں بہت ہی ہینڈسم ہیں، بہت اسمارٹ‘۔

جس پر آفریدی نے فوراً مسکراتے ہوئے نہایت شائستگی سے جواب دیا ’بیٹا، یہ بات آپ ایک نانا کو کہہ رہی ہیں‘۔

شاہد آفریدی کا یہ جملہ نہ صرف محفل میں موجود لوگوں کو ہنسا گیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی خوب زیرِ بحث رہا۔

ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین نے اپنے اپنے انداز میں ردِعمل دیا۔

کچھ نے لڑکی کی تعریف کو ’حد سے زیادہ جذباتی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی گفتگو مناسب نہیں تھی۔

ایک صارف نے لکھا ’لوگ خود کو کیوں شرمندہ کرتے ہیں؟ اپنے باپ کی عمر کے بندے کی ایسی تعریف؟ عجیب‘۔

ایک اور نے کہا ’آفریدی نے ایک باوقار شوہر اور باپ کی طرح جواب دیا۔ لڑکی کو اپنے الفاظ میں احتیاط رکھنی چاہیے تھی‘۔

 

دوسری جانب بہت سے صارفین نے لڑکی کا دفاع بھی کیا اور اسے صرف ایک ’فین مومنٹ‘ قرار دیا۔

ایک نے کہا ’یار، کچھ نہیں تھا اس میں۔ وہ صرف اپنے ہیرو کو دیکھ کر خوش ہوگئی تھی‘۔

ایک خاتون صارف نے لکھا ’کیوٹ! میں تو حیران ہوں کہ لوگ اس پر بھی نیگیٹو کیوں ہو رہے ہیں۔ آفریدی نے تو ہمیشہ کی طرح بہت مہذب انداز میں جواب دیا‘۔

 

کچھ صارفین نے یہ بھی رائے دی کہ آفریدی مزید ہلکے پھلکے انداز میں جواب دے سکتے تھے تاکہ لڑکی اتنی شرمندہ نہ ہوتی۔

 

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نہ صرف ایک عالمی شہرت یافتہ کرکٹر ہیں بلکہ پانچ بیٹیوں کے باپ اور حال ہی میں نانا بننے کی خوشی بھی منا چکے ہیں۔

اُن کی دو بڑی بیٹیوں کے ہاں ایک بیٹے اور ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول