Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

لیلیٰ واسطی کا انکشاف: جرمن ڈونر نے میری زندگی بچائی

Share It:

[ad_1]

خوبصورت اور باوقار اداکارہ لیلیٰ واسطی نے اپنی زندگی کے سب سے کڑے امتحان اور حیران کن موڑ سے مداحوں کو آگاہ کردیا۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیلیٰ واسطی نے اپنی کینسر سے جنگ کی نہایت تکلیف دہ کہانی بتائی جس میں انھیں اللہ نے سرخرو کیا۔

لیلیٰ واسطی نے بتایا کہ جب میں کینسر جیسے جان لیوا مرض سے لڑ رہی تھیں تو اللہ کے بعد جس نے میری زندگی بچائی وہ جرمنی کا ایک ڈونر تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے ڈونر کا بلڈ سیمپل بالکل ڈی این اے کی طرح میچ ہونا لازمی ہے۔ میرے اہلِ خانہ اور دوستوں میں سے کسی کا میچ نہیں ہو رہا تھا۔

لیلیٰ واسطی نے مزید بتایا کہ ایسی صورت حال میں کسی ڈونر کی تلاش میں مریض کے برسوں بیت جاتے ہیں اور ڈونر ملنے تک بار بار کیمو تھراپی سے گزرنا پڑتا ہے۔

ادکارہ نے بتایا کہ میری زندگی میں یہ ناقابل یقین واقعہ رونما ہوا کہ بہن بھائیوں یا دوستوں میں سے تو نہیں لیکن غیر واقف کاروں میں 19 میچنگ ڈونرز سامنے آگئے۔

لیلیٰ واسطی نے کہا کہ انھی ڈونرز میں سے ایک جرمن شہری نے ان کی زندگی بچانے کے لیے اپنا بون میرو ڈونیٹ کیا تھا۔

 

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول