Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان سپر لیگ کا روڈ شو

Share It:

[ad_1]


لندن:

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن سے قبل لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو منعقد ہوا جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

روڈ شو میں کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز شریک ہوئے جن میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، بابر اعظم، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان شامل تھے۔ روڈ شو میں گلوکار علی ظفر سمیت عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پینل ڈسکشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کو نمبر ون لیگ بنانا اولین ترجیح ہے، اپنے کھلاڑیوں پر دل کھول کر انویسٹ کررہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مظفر آباد اور اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیمز بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے دوران ہر ہفتے میوزیکل کانسرٹس کروائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کے شہر نیویارک میں بھی کرکٹ روڈ شو کرنے جا رہے ہیں، ہم بہت جلد او ٹی ٹی پلیٹ فارم فراہم کریں گے، ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے ہم نے کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کیا، میرے لیے پاکستان سب سے پہلے ہے، پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خاطر خواہ فائدہ ملتا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملتا ہے، کھلاڑیوں کو ملنے والے انعامات سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

ہائی کمشنر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل روڈ شو کا انعقاد ایک تاریخی کامیابی ہے، آج کھیل سفارت کاری کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے پینل ڈسکشن میں کہا کہ بڑے کرکٹرز کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا، بڑے کھلاڑیوں نے ہمیشہ میری اچھی رہنمائی کی، سینئر کھلاڑی اپنے اندر اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے تجربات سے آگاہ کرتا ہوں، پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد پاکستان کرکٹ کی بڑی کامیابی ہے۔

کرکٹر صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، پی ایس ایل آپ کے کھیل کو نکھارتی ہے جہاں انٹرنیشنل پلیئرز سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے پینل ڈسکشن میں کہا کہ پی ایس ایل ہماری زندگی کا حصہ ہے، ایچ بی ایل پی ایس ایل نے میرے زندگی کو ایک نیا موڑ دیا، پاکستان کیلئے کھیلنا باعث فخر ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول