Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عائزہ خان پر انکے بھائی کی مبینہ سابقہ منگیتر کے سنگین الزامات

Share It:

[ad_1]

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان پر انکے بھائی کی مبینہ سابقہ منگیتر نے سنگین الزامات عائد کردیے۔

عائزہ خان ان دنوں اپنے بھائی احد کی شادی کی رنگارنگ تقریبات اور شاندار ملبوسات کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عائزہ خان کے دلکش لباس اور خوشیوں بھرے لمحات کی ویڈیوز وائرل ہیں۔ تاہم حال ہی میں عروبہ طارق نامی خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد عائزہ خان اور ان کے خاندان کو ایک تنازع کا سامنا ہے۔

فیس بک پر عروبہ طارق نامی خاتون نے خود کو احد کی سابقہ منگیتر ظاہر کرتے ہوئے عائزہ خان اور ان کے اہلِ خانہ پر سنگین الزامات عائد کیے۔ ان کی پوسٹ کے اسکرین شاٹس تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں۔

عروبہ طارق کا دعویٰ ہے کہ وہ اور احد ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور احد نے ہی انہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔ ان کے مطابق شادی کی تیاریاں بھی شروع ہو چکی تھیں، لیکن بعد ازاں رشتہ ختم ہو گیا۔ عروبہ کا کہنا ہے کہ عائزہ کا بھائی احد دھوکے باز ہے، ان کا خاندان بھی سچائی سے دور ہے اور وہ اپنے گھریلو ملازمین کے ساتھ بھی اچھا سلوک نہیں کرتے، اسی وجہ سے وہاں ملازم زیادہ دیر نہیں ٹھہرتے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ عائزہ خان اپنے پورے خاندان پر حاوی ہیں اور ہر فیصلہ ان کی مرضی کے مطابق ہوتا ہے۔ عروبہ کے بقول، عائزہ کے بھائی کی تعلیم گریجویشن تک بھی مکمل نہیں، مگر اس نے انہیں جھوٹ بول کر کہا کہ وہ بزنس گریجویٹ ہے، حالانکہ وہ خود کچھ نہیں کماتا اور بہن پر انحصار کرتا ہے۔

عروبہ طارق نے یہ الزام بھی لگایا کہ احد کا ماضی میں اداکارہ سارہ خان سے تعلق رہا ہے۔ تاہم انہوں نے دانش تیمور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باعزت اور شریف انسان ہیں، اور ان تمام معاملات سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ ان الزامات کے بعد سارہ خان اور احد کی پرانی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول