Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سوشل میڈیا سے قلیل مدتی وقفہ ذہنی صحت کیلئے مفید قرار

Share It:

[ad_1]

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا سے قلیل مدتی وقفہ بھی ذہنی صحت میں مناسب بہتری لا سکتا ہے۔

جرنل جاما نیٹ ورک میں شائع ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا کو صرف ایک ہفتے کے لیے ترک کرنے سے ہی اینزائٹی، ڈپریشن اور نیند کے مسائل میں واضح کمی واقع ہو سکتی ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے محققین نے 18 سے 24 برس کے 295 نوجوانوں کی ذہنی صحت کا تین ہفتوں تک مطالعہ کیا۔

ابتدائی دو ہفتوں میں شرکا نے سوشل میڈیا استعمال کیا لیکن تیسرے ہفتے میں تمام نے سات دن کا وقفہ لیا۔

تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ سوشل میڈیا سے وقفے کے سبب اینزائٹی میں 16 فی صد، ڈپریشن میں تقریباً 25 فی صد اور بے خوابی میں 14 فی صد کمی واقع ہوئی۔

ان افراد میں زیادہ واضح تبدیلیاں دیکھی گئیں جن میں تحقیق کی ابتدا میں ڈپریشن کی شدید علامات موجود تھیں۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول