Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سری دیوی نے آخری فلم کے دوران شوہر بونی کپور کیساتھ ایک کمرے میں رہنے سے کیوں انکار کیا؟

Share It:

[ad_1]

 بھارتی پروڈیوسر اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ سری دیوی نے فلم ’موم‘ کی شوٹنگ کی دوران ان کیساتھ ایک کمرے میں رہنے سے انکار کردیا تھا۔ 

ایک انٹرویو میں بونی کپور جو کہ 2017 کی فلم ’موم‘ کے پروڈیوسر بھی تھے، نے بتایا کہ ان کی اہلیہ سری دیوی اپنے کام سے بےحد محبت کرتی تھیں اور کردار میں پورا اُترنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی تھیں۔ 

بونی کپور نے انکشاف کیا کہ فلم موم میں سری دیوی ایک ماں کا کردار ادا کر رہی تھیں جس کی بیٹی کیساتھ ریپ ہوا ہے اس لئے انہوں نے میرے ساتھ ایک کمرے میں رہنے سے بھی انکار کردیا تھا کیونکہ وہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران صرف ایک ماں کے طور پر رہنا چاہتی تھیں اور زندگی کے حقیقی رشتوں سے بھی خود کو دور رکھنا چاہتی تھیں۔

بونی کے مطابق سری دیوی کا کہنا تھا کہ اگر وہ ان کیساتھ ایک کمرے میں رہیں تو ان کا دھیان بھٹک جائے گا اور وہ اپنے کردار کو مکمل طور پر ادا نہیں کر سکیں گی۔ 

یاد رہے کہ فلم موم میں پاکستان کی صف اول کی اداکارہ سجل علی نے سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔ 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول