Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جہیز نہ لانے پر سسرالیوں کا ظلم،  بیٹے کے سامنے ماں کو زندہ جلایا گیا

Share It:

[ad_1]

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں جہیز نہ لانے پر سسرالیوں نے خاتون کو بیٹے کے سامنے زندہ جلا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتولہ نکی کی شادی 2016 میں ہوئی تھی اور چند ہی ماہ بعد سسرالیوں کی جانب سے جہیز کے لیے دباؤ اور تشدد شروع ہوگیا۔

اہل خانہ کے مطابق سسرال والے 36 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے تھے، اور جہیز میں دی گئی دیگر چیزوں کو بھی ناکافی قرار دیتے تھے۔

واقعے کے روز نکی کو بہیمانہ تشدد کے بعد اس کے بچے کے سامنے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی۔ 

نکی کی بہن کنچن، جس کی شادی بھی اسی گھر میں ہوئی تھی، کا کہنا ہے کہ دونوں بہنیں سالوں سے جہیز کے لیے ظلم کا شکار تھیں۔ کنچن نے بتایا کہ اسے بھی اس رات شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ "تم مرو گی تو ہم دوسری شادی کر لیں گے۔”

پولیس کے مطابق نکی کو اسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول