Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بیٹی کی عمر کی اداکارہ کیساتھ رومانوی کردار پر شرمندگی ہوئی تھی؛ شہود علوی

Share It:

[ad_1]

شہود علوی کا شمار ڈراما انڈسٹری کے منجھے ہوئے سینیئر اداکاروں میں ہوتا ہے جنھوں نے حال ہی میں خود سے کافی چھوٹی اداکارہ کے ہیرو کا کردار بھی نبھایا ہے۔

سینئر اداکار شہود علوی جہاں اپنی اداکاری کی خداداد صلاحیتوں کے باعث شہرت رکھتے ہیں وہیں ان کے بے باک تبصرے بھی کافی مشہور ہوجاتے ہیں۔

ایک ڈرامے میں انھوں نے اداکارہ رمشا خان کے مقابل رومانوی ہیرو کا کردار ادا کیا تھا جو ان کی بیٹی کی عمر کی ہیں۔

شہود علوی نے اپنے اس ڈرامے اور اس سے حاصل ہونے والے تجربے پر ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا جس میں سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

شہود علوی نے بتایا کہ ایک وقت ایسا آیا جب یہ احساس ہوا کہ وہ ایسے کردار ادا کر رہے ہیں جو ان کی عمر اور شخصیت سے مطابقت نہیں رکھتے۔

اداکار نے ڈراما ’گھسی پٹی محبت‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ رمشا خان کو ان کے مقابل مرکزی رومانوی کردار میں کاسٹ کیا گیا تھا۔

شہود علوی نے کہا کہ رمشا خان کی عمر میری بیٹی کے برابر تھی۔ جب میں نے خود کو اس کردار میں دیکھا تو شدید شرمندگی ہوئی۔

اداکاری نے مزید کہا کہ مجھے لگا ناظرین سوال کریں گے کہ میں اپنی عمر کے مطابق کردار کیوں نہیں کر رہا ہوں۔

شہود علوی نے بتایا کہ ابتدا میں یہ کردار کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا لیکن کہانی میں تبدیلی کی گئی اور کردار کو ایک شادی شدہ، عمر رسیدہ مگر دل پھینک مرد بنا دیا گیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اب یہ کردار میری عمر کے اعتبار سے ٹھیک تھا اس لیے ہامی بھرلی۔ دیگر سینئر اداکاروں کو بھی چاہیے کہ وہ والد، سرپرست یا مضبوط کردار ادا کر کے اپنے فن کو نئی جہت دیں۔

 

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول