Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

'اواتار: فائر اینڈ ایش'، جیمز کیمرون کا جادو ایک بار پھر چل گیا

Share It:

[ad_1]

ہالی ووڈ کی نئی فلم 'اوتار: فائر اینڈ ایش' نے مسلسل چوتھے ہفتے بھی شمالی امریکا کے باکس آفس پر پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے، فلم نے اب تک صرف شمالی امریکہ میں 350 ملین ڈالرز سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

عالمی سطح پر اس فلم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ اب تک ایک ارب 23 کروڑ ڈالرز سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

اگرچہ یہ اعداد و شمار پچھلی اوتار فلموں کے مقابلے میں کم ہیں، لیکن پھر بھی یہ 2025 کی سب سے بڑی فلموں میں شامل ہو گئی ہے۔

'اوتار: فائر اینڈ ایش' کی کامیابی نے ڈزنی کمپنی کے لیے بھی یہ سال یادگار بنا دیا ہے، کیونکہ 'لائلو اینڈ اسٹچ' اور 'زوٹوپیا 2' کے بعد یہ اس سال کی تیسری فلم ہے جس نے ایک ارب ڈالرز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔

حیران کن طور پر فلم کے ہدایت کار جیمز کیمرون نے پہلے ہی اشارہ دے دیا تھا کہ اگر یہ فلم توقعات پر پورا نہ اتری تو وہ اس سیریز کو ختم کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں، لیکن اب اس شاندار کامیابی کے بعد اوتار کے اگلے حصوں یعنی 'اوتار 4' اور 'اوتار 5' کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ اوتار سیریز کا سفر 1994 میں شروع ہوا تھا، لیکن اس وقت ٹیکنالوجی اتنی جدید نہیں تھی کہ جیمز کیمرون اپنا ویژن سنیما اسکرین پر اتارسکتے۔

تاہم، 2009 میں پہلی فلم کی ریلیز سے لے کر اب تک، یہ فرنچائز اپنی جدید ترین وژول افکیٹس اور موشن کیپچر ٹیکنالوجی کی وجہ سے سینما کی دنیا میں ایک انقلاب سمجھی جاتی ہے۔

'اوتار: فائر اینڈ ایش' کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ پنڈورا کی دنیا کے لیے شائقین کا جوش و خروش آج بھی برقرار ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول