Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اداکارہ فرح نے محبت اور ناکام شادی پر خاموشی توڑ دی؛ لڑکیوں کو اہم مشورہ دے ڈالا

Share It:

[ad_1]

اداکارہ اور معروف اینکر فرح سعدیہ ڈائریکٹر اقبال حسین سے محبت اور پھر ناکام شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، نوجوان لڑکیوں کو مشورہ بھی دے ڈالا۔

اپنے شائستہ و باوقار اندازِ میزبانی سے شہرت حاصل کرنے والی باکمال اداکارہ فرح سعدیہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی نجی زندگی پر کھل کر گفتگو کی۔

فرح کی پہلی محبت اداکار اور ڈائریکٹر اقبال حسین تھے اور ان سے اداکارہ نے شادی بھی کی۔ جوڑے کے دو بچے بھی ہی لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔

نجی ٹی وی پر حالیہ انٹرویو میں اداکارہ فرح نے معروف شاعر امجد اسلام امجد کی نظم "میرے چارہ گر” پڑھی اور جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ 

فرح سعدیہ نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ شادی کے فیصلے میں والدین کی رائے کو نظر انداز نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر والدین کسی رشتے سے خوش نہیں ہیں تو سمجھ لینا چاہیے کہ یہ اللہ کی طرف سے اشارہ ہے۔

اداکارہ فرح نے مزید کہا محبت کی شادی بری نہیں لیکن لڑکے کو ضرور پرکھیں تاکہ یقین ہو کہ وہ سچا ہے یا نہیں۔

فرح سعدیہ نے یکطرفہ محبت کو "بے وقوفی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ محبت کا اصل مطلب عزت ہے اور اگر عزت کا جواب عزت سے نہ ملے تو یہ جذبات کی توہین ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انسان زندگی میں ایک سے زیادہ بار محبت کرسکتا ہے لیکن آج کے دور میں سچی محبت ایک بار ملنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

 

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول