Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آئی پی ایل کی مشکلات میں مزید اضافہ، بنگلادیش کا نشریات روکنے کا حکم

Share It:

[ad_1]

بنگلادیش اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے حوالے سے کشیدگی نے نیا رخ اختیار کرلیا، بنگلادیش نے آئی پی ایل کی نشریات روکنے کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش حکومت نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

قبل ازیں بھارت کو ایک  بڑی سبکی کا سامنا کرنا پڑا تھا، بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کردیاتھا۔

بنگلادیشی بورڈ نے فیصلہ کیا تھا کہ ان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی، اس حوالے سے آئی سی سی کو خط لکھ کر بھی آگاہ کردیا تھا۔

بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے موقف اختیار کیا تھا کہ بھارت میں کھلاڑیوں اور صحافیوں  کی جان کو خطرہ ہے لہذا بنگلادیش کے میچز سری لنکا میں کرائے جائیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے خارج کیے جانے کے بعد بھارت اور بنگلادیش کے تعلقات میں کشیدگی مزید بڑھ گئی تھی۔

شاہ رخ خان کی آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بی سی سی آئی کی ہدایت پر مستفیض الرحمان کو اسکواڈ سے خارج کیا تھا۔

ان کو ابوظہبی میں ہونے والی نیلامی میں 9 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا گیا تھا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت نے گزشتہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان میچز نیوٹرل وینیو پر کرانے کا معاہدہ ہوا تھا۔

پاکستان اس طے شدہ معاہدے کے تحت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول