Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشوریا رائے کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

Share It:

[ad_1]

بھارت کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو اپنی آواز اور تصاویر کے آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کی مدد سے نامناسب مواد میں استعمال کے خلاف عدالت میں دائر مقدمے میں بڑا ریلیف مل گیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے نے دہلی ہائی کورٹ میں یہ مقدمہ دائر کیا تھا جس پر اب عدالت نے فیصلہ سُنا دیا ہے۔ 

عدالت نے اداروں کو ایشوریا کی آواز یا ان کے چہرے کے بغیر اجازت استعمال سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے مصنوعی ذہانت کی مدد سے بھی اس کے استعمال سے روک دیا اور ایسے لوگوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جو اداکارہ کی حق رازداری کیخلاف کام کر رہے ہیں۔

دہلی ہائیکورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ اداکارہ یا کسی بھی شخص کی ذاتی خصوصیات جیسے آواز یا چہرے کا بغیر اجازت اور نامناسب انداز میں استعمال نہ صرف اس کے حق رازداری کی خلاف ورزی ہے بلکہ باعزت زندگی گزارنے کے حق کو بھی مجروح کرتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل امیتابھ بچن اور ایشوریا رائے بچن کے شوہر ابھیشیک بچن بھی عدالت میں درخواست دائر کر چکے ہیں جن میں ان ویب سائٹس کے خلاف کارروائی کی اپیل کی گئی تھی جو بغیر اجازت ان کی آواز یا تصویروں کا تشہیر کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول