Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کیلئے چیریٹی میچ کل ہوگا

Share It:

[ad_1]


پشاور:

خیبر پختونخوا کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے چیریٹی میچ کل پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا میچ میں شرکت کے لیے یونس خان، بابراعظم، شعیب اختر، انضمام الحق اور دیگر کھلاڑی پشاور پہنچ گئے۔ وزیراعلی سمیت کابینہ ارکان نے ٹکٹ خرید لیے۔

خیبر پختونخوا اور پشاور زلمی کے اشتراک سے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے چیریٹی میچ کل پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔ میچ پشاور زلمی اور لیجنڈز کے درمیان کھیلا جائے گا میچ کے لیے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ میچ میں پاکستان کے سپر اسٹار کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ جن کا مقصد خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد جمع کرنا ہے۔

میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان شاہد آفریدی، یونس خان، انضمام الحق، راشد لطیف، وقار یونس، اظہر محمود، سعید اجمل، شعیب اختر، محمد حفیظ، صہیب مقصود، یاسر شاہ، عمید آصف، اظہر علی، عمران فرحت، ہمایوں فرحت، احسان اللہ، یاسر حمید، کامران غلام، عبد الرحمٰن، محمد عرفان، معاذ صداقت، ذوالفقار بابر اور محمد سلمان شامل ہیں۔

میچ کے لیے وی وی آئی پیز کے لیے ٹکٹ پچاس ہزار، وی آئی پیز کے لیے دس ہزار اور شہریوں کے لیے ایک ہزار روپے کا ٹکٹ مقرر کیا گیا ہے۔

میچ میں شرکت کے لیے کھیلاڑی پشاور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ، وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت کابینہ ارکان، کمشنر پشاور اور اعلی سول افسران نے پچاس ہزار روپے کے ٹکٹ خریدے ہیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول