Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، 18 افراد جاں بحق

Share It:

[ad_1]

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں پر رات بھر شدید فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

یوکرینی حکام کے مطابق مرنے والوں میں 2، 14 اور 17 سال کی عمر کے بچے بھی شامل ہیں۔ حملے کے دوران یورپی یونین مشن اور برٹش کونسل کی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں، جس پر یورپی یونین اور برطانیہ نے اپنے دارالحکومتوں میں روسی سفیروں کو طلب کرلیا ہے۔

یوکرینی فضائیہ نے بتایا کہ روس نے ایک ہی رات میں 598 ڈرونز اور 31 میزائل داغے۔ فضائیہ کے ترجمان یوری اِہنات نے اسے یوکرین پر ہونے والے ’سب سے بڑے حملوں میں سے ایک‘ قرار دیا۔

روس کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں میں یوکرین کے فوجی صنعتی اداروں اور فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یہ حملہ شہریوں کا دانستہ قتل عام ہے۔

یورپی کمیشن کی صدر اُرسولا وان ڈیر لائن نے بھی شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کریملن اندھا دھند شہریوں، بچوں اور خواتین کو قتل کر رہا ہے اور اب یورپی یونین کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں۔

برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر نے کہا کہ روسی حملے میں برٹش کونسل کی عمارت بھی متاثر ہوئی ہے، جبکہ برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے روسی سفیر کو طلب کرکے حملوں کی شدید مذمت کی۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول