Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پشاور، افغان مہاجرین کی جعلی شناختی کارڈ سازی کا انکشاف

Share It:

[ad_1]


پشاور:

صوبائی دارالحکومت اور ملحقہ قبائلی اضلاع میں افغان مہاجرین کی جانب سے 1978 کی پالیسی کا سہارا لے کر جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین پرانی تاریخوں میں بنائے گئے مینول شناختی کارڈز، ڈومیسائل، کرایہ نامے، ڈرائیونگ لائسنس اور زمینوں کے جعلی کاغذات جمع کروا کر  کارڈ بنوا رہے ہیں۔

افغان مہاجرین کو جعلی شناختی کارڈ کے اجرا کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جدید پرنٹ اور تازہ صفحات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ دستاویزات جعلی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بعض اہلکار اور مقامی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے جعلی شناختی کارڈ کی تصدیق کی جاتی ہے، جس کے بعد درخواستیں منظور کر لی جاتی ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان جعلی کاغذات کا سائنسی طریقے سے معائنہ کیا جائے اور دستاویزات بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب نادرا حکام کا کہنا تھا کہ شناخت کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان  نادرا سید شباہت علی کے مطابق پرانے شناختی کارڈ اور دیگر ثبوت کی تصدیق نادرا اور متعلقہ صوبائی حکومت سے کی جاتی ہے تاہم عوام پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے کسی بھی غلط اندراج کی اطلاع دے سکتے ہیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول