Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

زیراعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ

Share It:

[ad_1]

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے قلیل، درمیانی اور طویل المدتی پالیسیاں وضع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کئے بغیر ملک قدرتی آفات سے محفوظ نہیں ہوسکتا۔

وزیراعظم نے نارووال میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے موقع پر بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے، وفاق، صوبے اور ادارے مل کر ہی اس چیلنج سے نمٹ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیشگی اطلاعات کے نظام کی وجہ سے نقصان کم سے کم ہوا ہے، اگر ہم ابھی سے ڈیموں اور چھوٹے ذخائر کی تعمیر پر توجہ دیں تو مستقبل کے نقصانات سے بچ سکتے ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر اور سیالکوٹ ریجن میں غیر معمولی بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی آئی ہے، خانکی اور قادرآباد میں 10 لاکھ کیوسک کا ریلہ موجود ہے جبکہ ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نارووال سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے، غیر معمولی بارشوں اور بھارت کی طرف سے پانی چھوڑنے سے صورتحال بگڑی، تاہم پیشگی اطلاعات کے نظام کی وجہ سے لوگوں کا محفوظ انخلا ممکن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کی مدد کے لئے تمام ادارے متحرک ہیں، ایک ہزار فیلڈ کلینک قائم کئے گئے ہیں جبکہ مویشیوں کے لئے چارہ اور پانی کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے نارووال کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ریلیف اور ریسکیو کی کوششیں تیز کرنے اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے متاثرین کی مدد کرنے والے تمام اداروں، افواج پاکستان اور سول انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ تباہ شدہ فصلوں اور گھروں کے نقصانات کا معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

قبل ازیں وزیراعظم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر پہنچے۔

روانگی سے قبل اور فضائی جائزہ کے دوران سیلابی صورتحال پر وزیراعظم کو چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم کو پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی، زیرِآب علاقوں اور جاری ریسکیو و ریلیف آپریشنز سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ فضائی جائزے کے دوران وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ لاہور سے نارووال روانہ ہوئیں۔ دورانِ سفر دونوں رہنماؤں کے درمیان سیلابی صورتحال اور ریلیف اقدامات پر گفتگو ہوئی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے مسلسل بریفنگ فراہم کی۔

نارووال پہنچنے پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں، متاثرین کی امداد، بحالی کے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول