Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کپل شرما کے شو پر فنکاروں کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل

Share It:

[ad_1]

مقبول بھارتی کامیڈی شو ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے سیٹ پر دو معروف کامیڈین فنکاروں کرشنا ابھیشیک اور کِکو شاردہ کے درمیان تلخ کلامی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دونوں فنکاروں کے مابین کسی معاملے پر تنازع اور تلخ کلامی دیکھی جا سکتی ہے، جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے ان دونوں اداکاروں کے درمیان مسائل کی افواہیں گردش کر رہی تھیں اور یہ ویڈیو ان قیاس آرائیوں کو مزید بڑھا رہی ہے۔

ویڈیو میں کِکو شاردہ کرشنا سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہیں پہلے اپنی بات مکمل کرنی چاہیے، جبکہ کرشنا تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تنازع سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ اپنی آواز اونچی نہیں کرنا چاہتے۔

تاہم کِکو شاردہ کا کہنا ہے کہ کرشنا ان کی بات کو غلط انداز میں لے رہے ہیں۔ ویڈیو میں کپل شرما نظر نہیں آئے لیکن سیٹ پر موجود عملہ معاملے کو قابو کرنے کی کوشش کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

دونوں فنکاروں یا شو کی انتظامیہ کی جانب سے اب تک اس واقعے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم مداح امید کر رہے ہیں کہ جلد یہ مسئلہ حل ہو جائے گا اور شو معمول کے مطابق چلتا رہے گا۔

خیال رہے کہ ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ نیٹ فلکس پر نشر ہو رہا ہے اور ناظرین میں بےحد بھی ہورہا مقبول ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول