Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تجارت میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ

Share It:

[ad_1]

پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تجارت میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

دونوں ملکوں کے مابین تجارت کے حوالے سے تفصیلات ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلیں۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2024-25 میں پاک-امریکا تجارت 7 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی۔  اس دورانیے میں پاکستان کی امریکا کو برآمدات 5 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جب کہ امریکا سے درآمدات ایک ارب 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں۔

ذرائع کے مطابق برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ بیڈ شیٹس، ٹیبل کلاتھ اور کچن لینن کی برآمدات ایک ارب 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں۔ مردانہ سوٹ، جیکٹس اور پتلون کی برآمدات 93 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گئیں جب کہ دیگر تیار شدہ ملبوسات کی برآمدات 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک جا پہنچیں۔ اسی طرح ٹی شرٹس کی برآمدات 36 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہیں اور جرسیز، پلوورز اور کارڈیگنز کی برآمدات 31 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک ریکارڈ کی گئیں۔

علاوہ ازیں جرابوں (ہوزری) کی برآمدات 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک جا پہنچیں۔  نٹ والے مردانہ شرٹس کی برآمدات 24 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہیں۔ چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات 16 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوئیں جب کہ خواتین کے سوٹ، جیکٹس اور ڈریسز کی برآمدات 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں۔

ذرائع کے مطابق درآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکا سے کپاس کی درآمدات 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں۔ لوہے اور اسٹیل کے اسکریپ کی درآمدات 15 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ سویابین کی درآمدات 13 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں۔ کوئلے کی درآمدات 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک ریکارڈ ہوئیں جب کہ کیمیکل ووڈ پلپ کی درآمدات 5 کروڑ ڈالر تک محدود رہیں۔

اسی طرح ٹربو جیٹ اور گیس ٹربائن کی درآمدات 5 کروڑ ڈالر رہیں۔ آٹو میٹک ڈیٹا پروسیسنگ مشینوں کی درآمدات 4 کروڑ ڈالر رہیں۔ پیٹرولیم آئل (نہ کہ خام تیل) کی درآمدات 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں اور میڈیکل آلات کی درآمدات 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں۔ علاوہ ازیں میوہ جات (Nuts) کی درآمدات 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک ریکارڈ ہوئی ہیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول