Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، پاکستان میں 21 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

Share It:

[ad_1]

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں 21 ہزار سے زائد نئی کمپنیوں نے خود کو رجسٹرڈ کروایا ہے۔

ایس ای سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ جولائی تا دسمبر 2025ء کے دورانیے میں ایس ای سی پی کے تحت 21 ہزار 668 نئی کمپنیوں کا اندراج ہوا۔

اتنی بڑی تعداد میں کمپنیوں کی رجسٹریشن کا مطلب سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں بہتری ہے جبکہ مجموعی طور پر نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق نئی کمپنیوں کی جانب سے 30 ارب 70 کروڑ روپے کا ادا شدہ سرمایہ جمع ہوگیا جبکہ ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 724 تک پہنچ گئی ہے۔

ایس ای سی پی نے بتایا کہ چھ ماہ کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ای کامرس شعبہ سب سے آگے رہا جس سے متعلقہ 4 ہزار 277 نئی کمپنیوں کا اندراج ہوا۔

اس کے علاوہ ٹریڈنگ، سروسز اور ریئل اسٹیٹ سیکٹرز میں بھی نمایاں کارپوریٹ گروتھ ہوئی جبکہ 524 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی کمپنیاں بھی رجسٹرڈ ہوئی جن کی سرمایہ کاری کا حجم 1 ارب 26 کروڑ روپے ہے۔

اعلامیے کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری میں چین 71 فیصد حصہ کے ساتھ سرفہرست رہا۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول