Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نیشنل گیمز: نورین فاطمہ نے  1.53 میٹرز کی چھلانگ لگا کر گولڈ میڈل جیت لیا

Share It:

[ad_1]


کراچی:

35 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان واپڈا کی نورین فاطمہ نے 1.53 میٹرز کی چھلانگ لگا کر خواتین کی ہائی جمپ میں پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ میڈل جیت لیا۔

خواتین کی ہائی جمپ میں ایچ ای سی کی امتل نے سلور اور پاکستان آرمی کی عروج نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

پانچ ہزار میٹر کی دوڑ میں آرمی کے محمد اختر نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ محمد اختر نے 14 منٹ 36.41 سیکنڈز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 پاکستان واپڈا کے عامر سہیل نے دوئم رہ کر سلور اور پی اے ایف کے محمد زوہیب نے سوئم پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا۔

 شاٹ پٹ مینز ایونٹ میں آرمی کے جمشید علی نے گولڈ، پاکستان آرمی ہی کے نوشیروان نے سلور اور ایچ ای سی کے صاحبزادہ کاشف نے برانز میڈل جیتا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول