Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش مکمل، وزیر اعظم آج اپ گریڈ شالیمار ٹرین کا افتتاح کریں گے

Share It:

[ad_1]


کراچی:

پاکستان ریلوے نے برطانوی دور میں قائم ہونیوالے کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین وآرائش کا منصوبے پر کام مکمل کرلیا ہے جس کے تحت مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

اپ گریڈمنصوبے کے تحت اسکیلیٹرز، سی ای پی لائونج،انتظارگاہیں ،ایگزیکٹو واش روم ، فوری ٹکٹ کے حصول کیلیے پی او اور اے ٹی ایم مشینیں نصب کی گئی ہیں۔ 

وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کینٹ ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ اور سہولیات سمیت اپ گریڈ شالیمار مسافر ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

یہ اپ گریڈیشن منصوبہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی کاششوں سے بروقت مکمل کیا گیا ہے۔وزیر ریلوے گذشتہ دو روز سے کراچی کے دورے پر ہیں اور اپ گریڈیشن منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

وفاقی وزارت ریلوے کے حکام نے بتایا کہ کراچی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی کا مرکزی ریلوے اسٹیشن ہے۔

اسٹیشن کی تعمیرکاآغاز برطانوی دور میں 1896ء میں شروع ہوا اور 1898ء میں 80 ہزارروپے کی لاگت سے مکمل ہوا، ریلوے اسٹیشن پر اسپتال، مسجد اور تھانے سمیت مختلف سہولیات موجود ہیں۔

حکومت سندھ نے کراچی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن کی عمارت کو محفوظ ورثہ قرار دے دیا ہے،اس ریلوے اسٹیشن کی مختلف اوقات میں تزئین وآرائش کی گئی ہے،اس پروجیکٹ کے تحت کراچی کینٹ اسٹیشن کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

اس اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر 2 جدید سی آئی پی لاؤنجز، 3 ویٹنگ ہالز اور ایگزیکٹو واش رومز بنائے گئے ہیں، جبکہ چار ایسکیلیٹر بھی لگائے گئے ہیں۔

مسافروں کی سہولت کیلیے جدید تقاضوں کے مطابق انفارمیشن ڈیسک بھی بنائے گئے ہیں، مسافر کسی طرح کی شکایت کی صورت میں کیو آرکوڈ سے ڈیجیٹل کمپلینٹ بھی درج کروا سکیں گے، یہ کمپلینٹ وزارت ریلوے اور ہیڈکوارٹرز میں بھی موصول ہو گی۔

صفائی ستھرائی کیلیے سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے،جس کاعملہ 24 گھنٹے اسٹیشن اور اطراف کے ٹریک کوصاف رکھے گا۔

اسٹیشن کوخوبصورت رکھنے کیلیے اسٹینڈرڈ ماڈل اسٹالز نصب کیے گئے ہیں، مسافروں کی درست رہنمائی کیلیے اسٹیٹ آف دی آرٹ اناؤنسمنٹ سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ وزیراعظم شالیمار ایکسپریس ٹرین اپ گریڈیشن کا بھی آج افتتاح کرینگے، شالیمار ایکسپریس کے پورے ریک کو ری فربش کر کے نیا بنا دیا گیا، ٹرین میں لائیو کچن، فری وائی فائی کی سہولیات موجود ہیں۔

ٹرین میں جدید تقاضوں کے مطابق ڈائننگ کار لگائی گئی ہے، جہاں فوڈ اسٹینڈرڈز کے مطابق بہترین اورگرم کھانا فراہم کیا جائیگا۔

ٹرین میں مسافروں کی سہولت، مدد اور رہنمائی کیلیے تربیت یافتہ عملہ بھی موجود ہوگا۔

دریں اثنا وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا۔ وزیر ریلوے نے کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیا۔

ریلوے حکام نے وزیر ریلوے کو اپ گریڈیشن منصوبے اورسہولیات سے آگاہ کیا۔ حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے،تمام ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں کو اپ گریڈ کر کے مسافروں کوجدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول