Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ترک فوجی طیارہ سی-130 گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

Share It:

[ad_1]


ANKARA:

ترک فوجی کارگو طیارہ سی-130 آذربائیجان سے واپسی کے دوران جیورجیا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ترک خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ترک سی-130 فوجی کارگو طیارہ آذربائیجان سے آرہا تھا کہ جیورجیا اور آذربائیجان کی سرحد کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔

طیب اردوان نے بتایا کہ ہماری امدادی ٹیمیں مقامی حکام کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں اور شہیدوں کے لیے ہماری دعائیں۔

ترک وزارت دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ جیورجیا کے حکام کے تعاون کے ساتھ ریسکیو اور تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے، طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 20 افراد سوار تھے۔

وزیرداخلہ علی یرلیکیا نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیورجیا کے وزیرداخلہ سے طیارہ حادثے پر بات کی ہے جو خود جائے وقوع کی طرف جا رہے ہیں۔

ترک کمیونیکیشنز ڈائریکٹڑ برہانیتن دوران نے بتایا کہ تلاش اور ریسکیو حادثے کی اطلاع ملتے ہی شروع کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے مصدقہ خبروں کے لیے حکام کی جانب سے جاری کی گئی معلومات پر یقین کریں اور غیرمصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ طیارہ حادثے میں تاحال جانی نقصان کی رپورٹ نہیں آئی ہے تاہم ہلاکتوں کا خدشہ ہے جبکہ طیارے میں سوار افراد کی تعداد کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول