Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بنگلہ دیش: انتخابی ریلی پر فائرنگ، ایک ہلاک، امیدوار سمیت دو زخمی

Share It:

[ad_1]

چٹاگانگ: بنگلہ دیش کے ساحلی شہر چٹاگانگ میں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور امیدوار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی ریلی پر حملہ کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملک بھر میں سیاسی جماعتوں نے فروری 2026 کے عام انتخابات کے لیے اپنی مہمات کا آغاز کیا۔ یہ انتخابات گزشتہ برس سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد ہونے والے پہلے عام انتخابات ہیں۔

پولیس افسر حسیب عزیز نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ریلی میں شریک ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ امیدوار ارشاد اللہ اور ایک حامی زخمی ہوئے، جبکہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کا اصل ہدف امیدوار نہیں تھے۔

بی این پی رہنما امیر خسرور محمود چوہدری نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ “سیاست کو غیر مستحکم کرنے اور انتخابات میں خلل ڈالنے کی منظم کوشش” ہے۔

بی این پی نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ 80 سالہ پارٹی سربراہ خالدہ ضیا — جو تین مرتبہ وزیراعظم رہ چکی ہیں — دوبارہ انتخابات میں حصہ لیں گی، جبکہ ان کے بیٹے طارق رحمان بھی امیدوار ہوں گے۔

عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں سے تحمل اور امن کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ حکومت کے بیان کے مطابق انتخابات پرامن، شفاف اور باوقار ماحول میں یقینی بنائے جائیں گے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول