Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

صائمہ قریشی کی اپنی کمائی میں تو برکت ہی برکت نظر آتی ہے؛ ثانیہ سعید

Share It:

[ad_1]

منجھی ہوئی سینئیر اداکارہ ثانیہ سعید نے عورتوں کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی کے متنازع بیان پر صائمہ قریشی کو کھرا جواب دیا ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے اداکارہ ثانیہ سعید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ صائمہ قریشی کی کمائی میں تو برکت ہے. نہ جانے انھیں اپنے پیسوں میں کیوں نہیں نظر آتی۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ کہنا کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں تو پھر مردوں کے پیسے کہاں بچ جاتے ہیں؟ وہ بھی اسٹاک ایکسچینج میں لگا کر اڑا دیتے ہیں۔

ثانیہ سعید نے صائمہ قریشی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک محنتی اور باوقار خاتون ہیں جن کا کاروبار بھی کامیاب ہے اور بچوں کی تربیت بھی بہترین ہے۔ یہی تو اصل برکت ہے۔

اداکارہ ثانیہ سعید نے مزید کہا کہ اگر کسی خاتون کو لگتا ہے کہ اس کی کمائی میں برکت نہیں، تو شاید مسئلہ پیسوں کا نہیں بلکہ ساتھ کا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بہت سی عورتیں ایسی ہیں جن کے شوہر ان کی کمائی کھا جاتے ہیں ان پر ظلم کرتے ہیں پھر وہ کیسے کہیں گئی کہ ان کے پیسوں میں برکت ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ صائمہ قریشی نے ایک سے زائد بار اپنے انٹرویوز میں کہا تھا کہ عورتوں کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی ہے۔

جس پر انھیں کئی سینیئر اداکاراؤں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر صائمہ قریشی نے وضاحت بھی کی تھی۔

 

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول