Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سی ٹی ڈی کی بنوں میں کارروائی، چار اہلکاروں کی شہادت میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد ساتھی سمیت ہلاک

Share It:

[ad_1]

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے ضلع بنوں میں ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جن میں سی ٹی ڈی کے چار اہلکاروں کی شہادت کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم (فتنہ الخوارج) سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد تھانہ ڈومیل کی حدود میں واقع کمپنی روڈ پر موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد ایک کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، اطلاع پر سی ٹی ڈی کی خصوصی (SWAT) ٹیم نے ضلعی پولیس کے ہمراہ فوری طور پر علاقے کا گھیراؤ کیا۔

آپریشن ٹیم کو دیکھتے ہی دہشتگردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

سی ٹی ڈی اور پولیس کی جانب سے اپنی حفاظت اور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ سی ٹی ڈی ٹیم اور دہشت گردوں کے درمیان تقریباً 25 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیا گیا تو دو دہشتگرد ہلاک پائے گئے۔ ان کی شناخت راشدین عرف ملنگ یار اور خالد عثمان عرف عثمان کے ناموں سے ہوئی، دونوں کا تعلق بنوں سے تھا۔

دہشتگردوں کے چند ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق راشدین عرف ملنگ یارنامی دہشتگرد 30 اپریل 2025 کو سی ٹی ڈی بنوں کی ٹیم پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، حملے میں اے ایس آئی بنیامین خان سمیت چار اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا تھا۔

اس کے علاوہ ہلاک دہشت گرد پولیس پوسٹ برگنتو اور سپینہ تنگی پر حملوں میں بھی ملوث تھا، جن میں کانسٹیبل میر صالح خان نے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔

دوسرا دہشت گرد خالد عثمان عرف عثمان سال 2023 کے دوران سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس پر متعدد حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

ہلاک دہشت گرد نے نومبر 2023 میں پولیو پر تعینات کانسٹیبل امجد پر حملہ کر کے اس کو زخمی کیا تھا جبکہ اسی مہینے عبدالحمید حوالدار سی ٹی ڈی کو نشانہ بنا کر زخمی کیا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے دو عدد کلاشنکوف، چھ میگزین، 23 راؤنڈز، دو ہینڈ گرینیڈ، دو موبائل فونز اور کالعدم ٹی ٹی پی کے دو کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔

فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے پولیس اور سی ٹی ڈی کی اضافی نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول